ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیگاسس کا ایڈوانس ورژن مانگنے کا صحیح وقت، پی چدمبرم نے مودی کے اسرائیل سے تعلقات والے بیان پرطنزکیا

پیگاسس کا ایڈوانس ورژن مانگنے کا صحیح وقت، پی چدمبرم نے مودی کے اسرائیل سے تعلقات والے بیان پرطنزکیا

Mon, 31 Jan 2022 12:21:18    S.O. News Service

نئی دہلی ، 30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیگاسس اسپائی ویئر کیس کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے طنز کیاہے کہ حکومت 2024 کے انتخابات سے قبل مبینہ طور پر دو گنا قیمت پر نیا اسپائی ویئر حاصل کر سکتی ہے۔

پی چدمبرم نے آج ٹویٹ کیاہے کہ پچھلی ڈیل 2 بلین ڈالر کی تھی۔ ہندوستان اس بار بہتر کر سکتا ہے۔ اگر ہمیں 2024 کے انتخابات سے پہلے زیادہ قابل اسپائی ویئر مل جائے تو ہم انہیں 4 بلین ڈالر بھی دے سکتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیاہے کہ وزیراعظم نے کہاہے کہ ہندوستان-اسرائیل تعلقات میں نئے اہداف طے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ یقینا، یہ اسرائیل سے پوچھنے کا بہترین وقت ہے کہ کیا ان کے پاس پیگاسس ہے۔ اسپائی ویئر کا جدید ترین ورژن ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان-اسرائیل تعلقات کو مزید آگے لے جانے اور نئے اہداف طے کرنے کے لیے اس سے بہتر وقت کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیوپیغام میں وزیر اعظم نے امید ظاہرکی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کی دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈقائم کرتی رہے گی۔


Share: